لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دے دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لے شفیع محمد صدیقی اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دے دی گئی۔ججز کی تقرری سے متعلق سپریم جوڈیشل کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *