مادر ملت فاطمہ جناح کی 57ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مادر ملت فاطمہ جناح کی 57ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر سرکاری و نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ فاطمہ جناح کی ولادت 30 جولائی 1893ء کو بمبئی پریزیڈنسی کے دوران ہوئی تھی۔ وہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی چھوٹی بہن تھیں اور انہیں مادر ملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ فاطمہ جناح ایک تجربہ کار سیاسی رہنما، دانتوں کی سرجن، اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں۔ان کی نامکمل کتاب میرا بھائی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جسے قائد اعظم اکیڈمی نے 1987ء میں شائع کیا۔فاطمہ جناح کی وفات 9 جولائی 1967ء کو ہوئی اور ان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار میں دفن کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *