پاکستان نیوز پوائنٹ
مالدیپ کے وزیرِخزانہ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات عارضی نوعیت کی ہیں۔ سیاحت کا شعبہ مکمل بحالی کی طرف جائے گا تو معاملات قابو میں رکھنا ممکن ہوجائے گا۔ مالدیپ کے وزیرِخارجہ موسٰی ضمیر کا کہنا ہے کہ محصولات کی وصولی بڑھائی جارہی ہے۔ معاشی اصلاحات بھی متعارف کرائی جارہی ہیں۔ مالدیپ کو قرضے دینے والوں میں بھارت اور چین نمایاں ہیں۔ کریڈٹ ریٹنگ نیچے آچکی ہے مگر صورتِ حال خطرناک نہیں۔ کولمبو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں موسٰی ضمیر نے کہا کہ ہمارے پارٹنرز ہماری معاشی مشکلات کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں اور اشتراکِ عمل پر زور دے رہے ہیں۔ موسٰی ضمیر اور محمد شفیق سری لنکا کے مرکزی بینک کے حکام سے ملاقات کے لیے سری لنکا میں ہیں۔ سالِ رواں کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مالدیپ پر 3 ارب 37 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *