مبارک ہو قرعہ اندازی میں آپکا مفت ٹریکٹر نکل آیا وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاشتکار سے گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹ ،پنجاب میں گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے 1ہزار مفت ٹریکٹر دئیے جائینگے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی،گندم اگاؤمہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی،مریم نواز نے کہا، گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہوگی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بتایا گیا کہ ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے57733زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے، قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے۔ پنجاب میں رواں سال ،5لاکھ60ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی،تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *