پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں سلامی دی۔ برادر اسلامی ملک یو اے ای کے صدر کا پاکستان آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی کابینہ کے اہم وزراء بھی معزز مہمان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجودنور خان ایئربیس پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ معزز مہمانوں کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ تھے۔ اس دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس سے قبل صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اِنہیں فضائی سلامی دی۔ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صدر یو اے ای کے طیارے کو حصار میں لے لیا تھا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورۂ دونوں ممالک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران اماراتی صدر وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ ان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی دو طرفہ تعلقات اورمضبوط روابط کے لیے یو اے ای کا دورہ کر چکی ہے۔
