پاکستان نیوز پوائنٹ
خود برق رفتاری سے ترقی کے پروجیکٹ مکمل کروا کر “شہباز سپیڈ” کا لقب حاصل کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد کے شہریوں کو یاد دلایا کہ پنجاب میں مختصر دورانیہ کی حکومت میں ان گنت تعمیراتی کام طوفانی سپیڈ سے مکمل کروا کر انہیں پیچھے چھوڑ دینے والے سید محسن نقوی اب اسلام آباد میں سرگرم ہیں وفاقی دارالحکومت میں پانچ انڈر پاسز پر مشتمل جناح سکوائر کی غیر معمولی برق عفتاری سے تکمیل کے بعد آج اس پروجیکٹ کا رسمی افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعظم شہباز نے اپنے وزیرداخلہ محسن نقوی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے۔ محسن صاحب ویل ڈن ۔ آپ دیگر منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ محسن نقوی اور انکی ٹیم نے جناح اسکوائر کو برق رفتاری، ذمہ داری اور فرض شناسی سے 72 روز میں مکمل کیا جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔میں 3 انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کی تکمیل پر محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ہم سب کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ محسن نقوی کی کاوشوں سے پچھلے ریکارڈز میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔
