پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں اصلاحات اور جدت ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی دن ،رات کی محنت رنگ لے آئی، اسلام آباد لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسکو اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا، اسلام آباد ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں 401 شہروں میں سے 83 واں محفوظ ترین شہر قراردے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پولیس اصلاحات اور جدت رنگ لے آئی،اسلام آباد پولیس نے سال 2026 میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان شہریوں کے تحفظ کےشاندار رزلٹ سامنے آگئے۔ نومبیو کے تازہ ترین ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد 401 شہروں میں 83 ویں محفوظ ترین شہر قرار دیدیا گیا ، اسلام آباد لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسکو اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 2026 کے دوران جرائم میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،رواں سال رپورٹ ہونے والے قتل کے تمام مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، 100 فیصد کامیابی حاصل کی گئی .گروپ کیپٹن عاصم طارق، ایچ نائن ٹرپل مرڈر اور تاجر عامر اعوان سمیت اہم قتل کیسز کامیابی سے حل کئے گئے ،الفلاح بینک ڈکیتی سمیت متعدد اہم مقدمات پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے قلیل مدت میں حل کئے گئے۔ جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14,645 سے زائد مقدمات درج،887 سے زائد عدالتی مفرور، 1,595 عادی مجرمان اور 944 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نشہ! اب نہیں مہم کے تحت 1,144 منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ،خصوصی No to Weapon مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 1,592 ملزمان گرفتارکئے گئے ۔ سیپس منصوبے کے تحت پولیس اسٹیشنز میں جدید سہولیات اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،شہریوں کو فوری پولیس خدمات اور موقع پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس اسٹیشن آن ویلز کا آغاز کیا گیا۔ سی ٹی ڈی، اینٹی رائٹ یونٹ اور دیگر خصوصی یونٹس کو جدید وسائل سے لیس آپریشنل صلاحیت میں اضافہ،سیف سٹی اور CTD میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام سے نگرانی اور رسپانس صلاحیت میں بہتری اسپیشل SWAT اور DELTA فورس پر مشتمل خصوصی یونٹس کا قیام کیا گیا۔ مارگلہ ٹریل پر شہریوں اور سیاحوں کے تحفظ کیلئے گھڑ سوار، پیدل اور موٹر سائیکل پٹرول یونٹس کا قیام،کمرشل علاقوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے نائٹ پٹرولنگ افسران کی تعیناتی کی گئی۔ دھماکہ خیز مواد اور خطرناک اشیاء کی نشاندہی کیلئے جدید K-9 یونٹ کا قیام،چینی شہریوں کے موثر تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے سیف سٹی اسلام آباد کی اپ گریڈیشن، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کی صلاحیت میں اضافہ،مصنوعی ذہانت AI بیسڈ Hunch Lab، سائبر سکیورٹی اور ورچوئل پٹرولنگ آفیسر سمیت جدید منصوبے شروع کئے گئے ۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں CASCADE پولیس سروس سینٹر کا قیام ، خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کیلئے آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کا آغاز کیا گیا۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے IGP کمپلینٹ سیل اور ہیلپ لائن 1715 کو فعال کیا گیا۔خواتین کی پیشہ ورانہ ڈرائیونگ تربیت کیلئے ITP اڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ اسکول کا آغاز کیا گیا۔ پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر آگئی شہریوں کی سہولت کیلئے ITP Facilitation on Wheels سمیت جدید ٹریفک سہولیات کا اجرا،چار بین الاقوامی کانفرنسز اور 636 ملکی و غیر ملکی وفود کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ 191 وی وی آئی پی موومنٹس اور 682 احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کیلئے موثر سکیورٹی انتظامات،قومی اسمبلی و سینیٹ کے 16 مشترکہ اجلاسوں سمیت 636 اہم پروگرامز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی گو گرین اقدام کے تحت اسلام آباد پولیس کے پٹرولنگ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں شامل کی گئیں
