پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں متعدد مشترکہ منصوبے جاری ہیںچینی نئے سال کے موقع پر پاکستان میں چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک دوستی کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں متعدد مشترکہ منصوبے جاری ہیں۔ سیندک منصوبے کی کامیابی کے بعد سیادک منصوبہ دوطرفہ معدنی تعاون کا اگلا سنگِ میل ہوگا۔ چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے، چینی تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا ۔ پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات پیٹرولیم اور معدنیات سمیت نئے شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پر چین کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔ توانائی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
