ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہو رہا ہے،کراچی کی سبیل والی مسجد، لاہور کی جامعہ نعیمیہ مینار پاکستان ، پشاور کے عید گاہ گراؤنڈ اور اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *