پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 4349 ڈالر فی اونس ہے
