پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث فی تولہ سونا 4 لاکھ 87 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,200 روپے اضافے کے بعد 4,87,136 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3,601 روپے بڑھ کر 4,17,640 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3,301 روپے اضافے کے بعد 3,82,850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 42 ڈالر مہنگا ہو کر 4,646 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوئےدوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 7,379 روپے، 10 گرام چاندی 6,326 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 69 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال آئندہ دنوں میں بھی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
