ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے. کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *