ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچےاور بچیوں کے سکولوں سےباہرہونےکاانکشاف ہواہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارت تعلیم کی جانب سےایوان میں پیش کردہ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں۔ان میں بچوں کی تعداد 49لاکھ 72 ہزار 949 اور بچیوں کی تعداد 58 لاکھ 1 ہزار 941 ہے۔وزارت تعلیم کےمطابق 10سے12سال تک کی عمر کے 49لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ان میں سے 21لاکھ 6 ہزار 672 بچےاور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سےمحروم ہیں۔اسی طرح ہائی سکول کی تعلیم سےکل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں۔ ان میں طلبا کی تعداد 23لاکھ 6 ہزار 8 سو 82 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔وزات تعلیم کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں، ان میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *