ملک بھر کے پیٹرول پمپ کل صبح 6 بجے سے بند کرنے کا اعلان کے بعد پاکستانیوں کو پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگی.جس کے پیش نظر عوام اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول بھروالیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے پیٹرول پمپ کل صبح 6 بجے سے بند کرنے کا اعلان کے بعد پاکستانیوں کو پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خیال رہے ٹیکس کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز کو ہدایت کر دی ہے کہ چار جولائی تک کا پٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھیں اور پانچ جولائی کی صبح سے ملک بھر کے تیرہ ہزار ڈیلرز پمپس بند کر دیں گے۔عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ٹیکس واپس لینے کا اعلان نہیں کرتی اس وقت تک کوئی مزاکرات نہیں ہوں گے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروا لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *