عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی،عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونا 62 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 400 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 218 روپے بڑھ کر 7 ہزار 205 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 187 روپے اضافے سے 6 ہزار 177 روپے تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *