ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعظم نے آپریشن میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم واستحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *