موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بجٹ قرض پروگرام کےلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بجٹ قرض پروگرام کےلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہونے کا امکان ہے.پاکستانی میں شرح نمو کا ہدف 3.6 رکھا گیا ہے۔حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا،مہنگائی کا اصلاحاتی پروگرام پر منفی اثر ہوگا.مالی استحکام کے لیے ٹیکس میں اضافہ اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا۔ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکس بڑھانے کی وجہ سے ہے.شعبہ توانائی میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی محدود اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *