ملک بھر میں آٹے کی سپلائی مکمل بند، شدید بحران کا خطرہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید مہنگا ہوگیا شہر لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے کے اضافے کے بعد 1800 سے بڑھکر 1950 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن طاہر ثقلین نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آٹے کی قیمتوں کو روکنا ہوگا ، آئے روز قیمت میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ آٹا مہنگا ہونے سے روٹی نان اور بیکری آئٹمز مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *