مہنگائی میں پسے عوام کو حکومت بجلی کا ایک اور جھٹکا لگانے کو تیار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام کو حکومت بجلی کا ایک اور جھٹکا لگانے کو تیار ہے۔ اس مرتبہ بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *