نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا مشن نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھایا اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *