نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون

پاکستان نیوز پوائنٹ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کر کے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ٹیلیفونک رابطے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر محمود عباس سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔نگراں وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل پر زور دے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے،انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ غزہ کیلئے پاکستان سے 81 ٹن امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *