نیب نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
نیب نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ارسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ ریفرنس ، ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا، آصف زردای کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی تاہم وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا تھا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔نیب نے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو