ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دی ہے ۔اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی ۔ ورلڈ بینک کے اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، اس سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *