پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی 25.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پتھن نسانکا نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سدھیرا سماراوکرما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوشل پریرا 4 رنز پر ڈیوڈ ویلی کو وکٹ دے بیٹھے تھے جبکہ کوشل مینڈس کو بھی 11 رنز پر ویلی نے پویلین کی راہ دکھائیْ انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں ڈیوڈ ویلی نے حاصل کیں۔ اس سے قبلانگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کیلیے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلش ٹیم صرف 156 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ لہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کی بدولت 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاسن رجیتھا اور انجیلو میتھیوز 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ٹیم ٹورنامنٹ کے ابتدائی 4 میچوں میں 3 ہار چکی ہے۔ اس کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوئے۔ جوز بٹلر (کپتان)، جونی برسٹو، ڈیوڈ میلان، جو روٹ، بین اسٹوکس، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل راشد اور مارک ووڈ۔ کوشل مینڈس (کپتان)، پتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سمارا وکرما، چیراتھ اسالانکا، دھننجایا ڈی سلوا، انجیلو میتھیوز، مہیش تھکشانا، کاسون راجیتھا، دلشان مدھوشانکا اور لاھیرو کمارا۔
