منشیات ہمارے معاشرے کی بقاء کیلئے خطرہ ہے:شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نےصنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 10روپے69 پیسے کی کمی کردی،صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی.وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا.پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی.روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *