پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بینظیر بھٹوکے یوم شہادت 27 دسمبر 2025 پر پیغام , وزیراعظم ںے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کی۔محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری کو فروغ دیا جو لائق تحسین ہے۔ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اللہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
