،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیرخواہ نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل وغارت کر کے شرپسند بلوچستان کے عوام کے خلاف جارہے ہیں. بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے. امن کے لیے شہداء کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے.پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے طویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی. آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے. آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی۔انکا کہنا تھا کہ چین نے گوادر میں بطور تحفہ ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے، چین کے 230ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا. پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس میں گوادر ایئرپورٹ کا شمار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں تباہی، خونریزی کے بعد 42 دنوں کے لیے جنگ بندی ہوئی. اللہ سے دعا ہے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو. 50ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوئے. شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا. غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، امداد سامان بھجوایا. غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ آنے والا ہے. ہم اس میں تعاون کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *