وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی سرکاری میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر میت منتقلی سروس کا آغاز ،جسے عوامی خدمت کے شعبے میں پنجاب حکومت کا ایک اہم اور منفرد اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت منتقلی سروس کا افتتاح کرتے ہوئے گاڑیوں کی چابیاں ریسکیو اہلکاروں کے حوالے کیں اور سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے بلا معاوضہ میت کو احترام کے ساتھ گھر تک منتقل کرے گی، جبکہ جون تک اس کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک بڑھا دیا جائے گا۔ ہر تحصیل میں خصوصی Deceased Care ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہسپتالوں میں نجی ٹرانسپورٹ کے منہ مانگے کرایوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رضائے الٰہی اورجذبۂ خدمت کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی صورت مالی لین دین نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق یہ اقدام عوام کومشکل وقت میں سہولت اور سہارا دینے کے لیے کیا گیا ہےجبکہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ سرکاری ہسپتال سے گھر تک میت منتقلی سروس کے حصول کے لئے 1122 پر کال کی جائے۔ سروس کی24 گھنٹے نگرانی جدید سمارٹ ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *