وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا 500یونٹ والے 45لاکھ صارفین کے لیے سولر سسٹم لا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس ہوا۔ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا . کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 500یونٹ والے 45لاکھ صارفین کے لیے سولر سسٹم لا رہے ہیں ،بجلی بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے.پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیکس واپس لینا خوش آئند ہے ،گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان نہیں ،آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فوراً بلا لیا ،آٹا سستا رکھنے کے لیے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری ہے۔مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے،یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سرمایہ کار امیر ہوجائیں اور غریب چھت بنانے سے رہ جائے۔اجلاس میں قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ ا یم ڈی کیٹ کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات لینے،فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت 2 سالہ اسسٹنٹ کورس ختم کرنے ، بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم،پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم ،قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام ،حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی ۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پولیس ڈپٹی اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم ،سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے،پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کےصدرکا استعفیٰ منظور،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری سمیت پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *