وزیرخزانہ نے کہا کہ یورو بانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سےقرض معاف نہیں کرایا جا رہا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ یوروبانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سے قرض معاف نہیں کرایا جا رہا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ یورو بانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشل بینکوں سےقرض معاف نہیں کرایا جا رہا کمرشل بینکوں سےقرض معاف کرانےکی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر تک ایک ارب ڈالرز کے بانڈز واجب الادا ہیں جس کی واپسی مقررہ وقت پرکی جائےگی ہم اب تک اپنے تمام کمرشل قرضوں کی ادائیگی کرتےرہےہیں اور قرضوں کی ادائیگی آئندہ بھی جاری رہےگی۔انہوں نے ٹویٹ کی کہ پاکستان کو درپیش موسمیاتی آفات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے پیرس کلب کےقرض دہندگان سے باہمی بنیادوں پر قرض معاف کرایا جائے گا۔مزید کہا کہ 2051 تک پاکستان یورو بانڈز کا قرض 8 ارب ڈالرز ہے قرض کاایک بڑا حصہ دوست ممالک کا ہے دوست ممالک نےقرض ادائیگیوں کوری رول کرنےکی یقین دہائی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو