وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔ شہبازشریف نے مقتول صحافی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور متعلقہ حکام کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو گزشتہ روز گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اور پاک ،افغان شاہراہ پر صحافی خلیل جبران کی میت رکھ کر احتجاج بھی کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *