وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کرائی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ویب ڈیسک
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کرائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے عالمی رہنماوں کو سیلاب سے ہونے والے تباہ کاروں سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے میں نے میٹنگ کی، وہ ایسے آدمی ہیں جو ہمارے لیے مکمل آواز اٹھا رہے ہیں، مختلف رہنمائوں نے یہاں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امداد کی بات کی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے دوران ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کی انسانی قیمت، سیلاب سے پیدا ہونے والی خوراک کی عدم تحفظ اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو