پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں 3 کارروائیاں میں 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے. ہر قسم کے دہشت گرد کا یہی انجام ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 30 خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
