وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب بھر میں نوجوانوں کو باعزت ملازمت دینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے،عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا ،پنجاب ڈیجیٹلئزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے-انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارہے ہیں ،لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے ،دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔ دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بما انٹرنیٹ ضروری ہے ،دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا ،میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *