وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرِ مونس الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہو ئی۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو دین کے حوالے سے ریکارڈ قانون سازی کا اعزاز حاصل ہے۔پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور سزا بھی مقرر کی گئی ہے ۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔انتہائی مختصر مدت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے جامع پلان بنایا ہے۔سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیرو مرمت کے لیے مالی امداد کی رقم برھا کر 4 لاکھ روپے کردی ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے۔مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو