وزیر اعلیٰ پنجاب نے 3 روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
صفائی مہم کی ٹیم کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شاباش ٹیم پنجاب، شاباش،آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی، شدید گرمی میں آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عملے کو خصوصی شاباش دی اور تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *