وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

پاکستان نیوز پوائنٹ
سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو سٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو سٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو ادارے نقصان میں چل رہے ہیں، وہاں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *