راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک ماہ تک پبلک ٹرانسپورٹ فری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد ان مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ اجلاس میں مہمان وفود کی سکیورٹی اور بہترین میزبانی کے لیے جامع پلان کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد سمیت رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *