پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن وقت پر جاری ہوگا۔سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کیا جائے گا۔
