پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم میں حرج ہوا. تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چھٹی خاتمے کے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔