نئی نسل کو منشیات سے بچانے کا قومی مشن، ملک میں11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ہو گا ،

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جسکی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹیڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اووربلنگ سے انکی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، پروٹیکٹیڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *