وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات،محسن نقوی نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو مبارکباد دی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں،چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے،چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لئے رول ماڈل ہے،پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ہے،پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ، چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر بعض ترامیم پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے،پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،چین کے قونصلیٹ کے اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *