پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے آگاہ کیا، دونوں شخصیات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں بینکاری کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی ، اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی فائدے کے لیے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
