پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی۔قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پاکستان پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شدید نعرے بازی کی گئی. رہنما سنی اتحاد کونسل زرتاج گل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے بازی کرنے والوں میں سر فہرست رہے۔بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ، عمران خان‘‘ کے نعرے لگائے گئے، نعرے ثنااللہ مستی خیل نے لگائے. علاوہ ازیں ایوان میں قیدی نمبر 804 کے بھی نعرے لگائے گئے۔