وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب تیاری پکڑ رہے ہیں اور ہم نے تیاری کر لی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب تیاری پکڑ رہے ہیں اور ہم نے تیاری کر لی ہے، پچیس مئی سے بہتر ڈیل کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ابھی تیاری پکڑرہے ہیں اور ہم نےتیاری کرلی ہے،پچیس مئی کو جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اس سے بہتر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آنسوگیس اورربڑ کی گولیوں کو مؤثر کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی سےاستفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد کی مناسب سیکیورٹی کے لئے پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کے لئے صوبوں کو خط لکھ دیا ہے، اگر ان دونوں صوبوں نے پولیس وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی تو قانون کے مطابق صوبوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایف سی اور رینجرز فورسز موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو