وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اٹک میں وکلا کے قتل کا ہولناک واقعہ قابل مذمت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اٹک میں وکلا کے قتل کا ہولناک واقعہ قابل مذمت ہے ، اس کیس میں انصاف ہوتا نظر آئے
پنجاب بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دونوں وکلا ء کے قتل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے ، وکلا ء کے قتل کے فوری بعد وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے بات کی اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا، حکومت کی جانب سے اٹک والے واقعے کی تحقیقات میں کوئی کمی نظر نہیں آئے گی، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم بالکل نہیں کہتے کسی کے ساتھ زیادتی ، جہاں جرم ہو وہاں ریاست نے پراسیکیوٹ کرنا ہوتا ہے، میرا یہ وعدہ ہےاس کیس میں آپ کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، وزیراعلیٰ کے حکم پر ملزم کا مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے ، حکومت نے وکلاء کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، احسن بھون کی کوششوں سے وکلا ء پیکیج کا اعلان ہوا،مریم نواز کی ہدایت پر خواتین وکلا ء کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ،حکومت پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں وکلاء کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *