ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹریفک رولز کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گھروں میں بھی ای چالان بھیجنے کا سلسلہ شامل ہے۔وہیں لاہور کا ایک شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک رولز کی متعدد بار خلاف ورزی کرنے والا شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا۔ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا، شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو، دو ہزار روپے کے 14 ای چالان موصول ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *