پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور روڈ پر ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا 2000روپے چالان کر دیا،بھاری چالان ہونے پر ڈرائیور نے رکشے کو پیٹرول چھڑک کر بیچ سڑک آگ لگا دی، رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز ٹریفک وارڈنز 2،2ہزار روپے کا چالان کر دیتے ہیں،رکشہ ڈرائیور نے دہائی کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی روزی روٹی کمائیں یا چالان ادا کریں؟ڈرائیورز نے رکشے کھڑے کرکے لاہور روڈ کو بند کردیا،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔
