پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کےایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام تک تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 572 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 پوائنٹس رہی جب کہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 668 پوائنٹس تک رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 37 ارب روپے کے 67 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا. 241 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 157 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی اور 56 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *