پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 153 پوائنٹس پر بند

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی معاشی صورتحال کے مثبت اشاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔ آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس کا اضافہ ہوا. جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 24 ہزار 352 پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز 175 کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ پیش کیا تھا .جس میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جب کہ تنخواہوں پر بھی انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی تھی۔بجٹ 2025-26 میں جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی 3.5 فیصد شرح کم کرکے 2 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *